معصوم وسادہ لوح مسلمانوں پر ظلم وزیادتی کرنے والے ،حب جاہ وحب مال کےطالب اِس راہ میں قدم رکھے اوراِس دینِ اسلام کی اصل شبیہ اورخاص طور پر شعبۂ تصوف کو اتنا بگاڑ دیا کہ اس میں رسوم وبدعات،ناجائز وحرام چیزوں کو اِس کثرت سے داخل کردیا کہ لوگ اس کو دیکھ کر بِدکنے اورچمکنے لگے اوراِس سے آہستہ آہستہ دور ہونے لگے یہاں تک کہ امت کا ایک بڑا طبقہ اس عظیم خیر سے دور ومحروم ہوتا چلاگیا اور آج اِس سے نفرت کرنے لگا اور دوسروں کے دلوں میں اس سے متعلق نفرت کے بیج بونے لگا۔
اور کچھ ان اپنے اہل حق صوفیائے کرام سے بھی نقصان پہنچا جو عالم شریعت نہیں تھے یا علم تو تھا ؛لیکن ان پر عشق ومحبت ،شہود ویافت کا اتنا غلبہ ہوا کہ وہ قانون شریعت محمدیہ کے حدود وقیود کا پاس ولحاظ نہ رکھ سکے ،چونکہ یہ راستہ عشق ومحبت کے کمال درجہ کو حاصل کرنے کا ہے اور عام طور پر یہی دیکھا گیا کہ عشق ومحبت کی دنیا میں آدمی مذہب وقانون کو بالائے طاق رکھ دیتا ہے اس لیے وہ شریعت محمدیہ کے حدود کو پھلانگ گئے ؛لیکن چونکہ ہم فی الحال ایک ایسی دنیامیں رہتے ہیں جہاں قانون خداوندی یعنی شریعت محمدیہ کے حدود وقیود کی حکومت چلتی ہے اور اسی پر دنیا وآخرت کی کامیابی کا دار ومدار رکھا گیا ہے۔
★=====★
No comments:
Post a Comment
سیدنا ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔
لوگوں سے اپنے لۓ کثرت سے احپھی دعائیں کروایا کرو۔ بندہ نہیں جانتا کہ کس کی دعا اس کے حق میں قبول کی جاۓ۔ یا کس کی دعا کی وجہ سے اس پر رحم کیا جاۓ۔
کنزالعمال، (3188)
●موطا امام مالک●
نوٹ: اگر آپ کے پاس اس سلسلہ کا مستند مواد یا کتاب pdf فائل کی شکل میں موجود ہوں تو ہم کوبھیج کرقرآن کریم کی آیت:
(تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى )
(مومنوں کی صفات میں سے ایک صفت یہ ہے کہ وہ) بھلائی اور پرہیزگاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں کا مصداق بنیں،اگر انتظامیہ مناسب خیال کرے تو ان شاءاللہ تعالی اس کو سائٹ پر ڈالا جائےگا۔
★=====★
♥کآپ کی دعاؤں کا طالب♥
⊙ جزاكم الله کل خير واحسن جزاء فی الدنيا والاخرة⊙