علوم باطنہ اور اس کی اہمیت



علومِ ظاہرہ کی طرح علوم باطنہ بھی ہوتے ہیں، جس کو مختلف الفاظ سے تعبیر کیا جاتا ہے، جیسے ایک ظاھری شریعت ہے تو دوسرے باطنی شریعت،ایک ظاہری فقہ ہے تو دوسری باطنی فقہ ،جس طرح انسان کو اس مادی دنیا میں ظاہر ہونے کے لیے ایک مادّی جسم کی ضرورت تھی تو یہ اس کا جسمِ ظاہری ہےاور ایک اُس کا جسمِ باطنی بھی ہوا کرتا ہے، جس کو حقیقت بھی کہتے ہیں یعنی روح، جس طرح جسم کے اعضاء ہوتے ہیں؛ اِسی طرح روح کے بھی اعضاء وجوارح ہوتے ہیں؛ یہی وجہ ہے کہ اگر اس کے جسم ظاہری ہاتھ پیر پر کوئی چیز کاٹ لے تو اُس کو تکلیف ہوتی ہے یہ تکلیف اُس کے جسمِ ظاہر کے ساتھ اصل اُس کی روح کوہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اگر اِس جسم ظاہری میں روح نہ ہو تو اِس کے ٹکڑے ٹکڑے کردو تب بھی تکلیف تو کیا کوئی حرکت بھی نہیں ہوتی؛ اس سے دو باتیں معلوم ہوئیں،ایک بات تو یہ معلوم ہوئی کہ روح کے بھی اعضاء وجوارح ہوتے ہیں ،تب ہی توجسم ظاہری کے اعضاء میں تکلیف کا احساس ہوتا ہے،اور دوسری بات یہ کہ روح اصل ہےاسی لیے جتنے احکامات وہدایات شرعیہ ہیں وہ سب کے سب جسم باطنی یعنی روح سے متعلق ہیں۔


★=====★

No comments:

Post a Comment

سیدنا ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔
لوگوں سے اپنے لۓ کثرت سے احپھی دعائیں کروایا کرو۔ بندہ نہیں جانتا کہ کس کی دعا اس کے حق میں قبول کی جاۓ۔ یا کس کی دعا کی وجہ سے اس پر رحم کیا جاۓ۔
کنزالعمال، (3188)
●موطا امام مالک●

نوٹ: اگر آپ کے پاس اس سلسلہ کا مستند مواد یا کتاب pdf فائل کی شکل میں موجود ہوں تو ہم کوبھیج کرقرآن  کریم کی آیت: 

(تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى )
(مومنوں کی صفات میں سے ایک صفت یہ ہے کہ وہ) بھلائی  اور پرہیزگاری  کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں کا مصداق بنیں،اگر انتظامیہ مناسب خیال کرے تو ان شاءاللہ تعالی اس کو سائٹ پر ڈالا جائےگا۔ 

★=====★

♥کآپ کی دعاؤں کا طالب♥


⊙ جزاكم الله کل خير واحسن جزاء فی الدنيا والاخرة⊙