♥احکامِ دل کا بیان♥

♥احکامِ دل کا بیان♥

●کسی بھی دل کی چارحالتیں ہوتی ہیں :
(1)بلندی
 (2)کشادگی 
(3)پستی 
(4) سختی ۔

★پس★
دل کی بلندی ذکر ُاللہ عزوجل میں ہے ،
اس کی کشادگی رضائے الٰہی عزوجل پالینے میں ہے ،
اس کی پستی غیر اللہ عزوجل میں مشغول ہونے میں ہے,
اور
اس کی سختی یادِ الٰہی عزوجل سے غافل ہوجانے میں ہے ۔


●دل کی بلندی کی تین علامات ہیں :
(1) اطاعتِ الٰہی عزوجل میں دل کی موافقت کا پایا جانا ،
(2) احکامِ شرع کو پورا کرنے میں دل کی طرف سے مخالفت کا نہ ہونا،
(3)دل میں عبادت کے شوق کا مستقل ہونا ۔


●دل کی کشادگی کی علامات بھی تین ہیں:
(1) توکل 
(2)صدق 
(3) یقین ۔


●دل کی پستی کی نشانیاں بھی تین ہیں :
(۱)خود پسندی ،
(۲) دکھاوا، 
(۳)دنیا کی حرص۔


●دل کی سختی کی بھی تین علامات ہیں :
(1)دل سے لذتِ عبادت کا جاتے رہنا ،
(2) دل میں نافرمانی کی کڑواہٹ کا محسوس نہ ہونا،
(3) حلال کو بلادلیل مشکوک سمجھنا ۔

No comments:

Post a Comment

سیدنا ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔
لوگوں سے اپنے لۓ کثرت سے احپھی دعائیں کروایا کرو۔ بندہ نہیں جانتا کہ کس کی دعا اس کے حق میں قبول کی جاۓ۔ یا کس کی دعا کی وجہ سے اس پر رحم کیا جاۓ۔
کنزالعمال، (3188)
●موطا امام مالک●

نوٹ: اگر آپ کے پاس اس سلسلہ کا مستند مواد یا کتاب pdf فائل کی شکل میں موجود ہوں تو ہم کوبھیج کرقرآن  کریم کی آیت: 

(تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى )
(مومنوں کی صفات میں سے ایک صفت یہ ہے کہ وہ) بھلائی  اور پرہیزگاری  کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں کا مصداق بنیں،اگر انتظامیہ مناسب خیال کرے تو ان شاءاللہ تعالی اس کو سائٹ پر ڈالا جائےگا۔ 

★=====★

♥کآپ کی دعاؤں کا طالب♥


⊙ جزاكم الله کل خير واحسن جزاء فی الدنيا والاخرة⊙