کچھ میاں بیوی پسند کی شادی کے باوجود بڑی ناخوش زندگی گزار رہے ہوتے ہیں،کبھی سوچا ہے کیوں؟؟؟
میں & ہوں کہ کیوں
جو آپ کے نصیب میں ہے،وہ آپکو ضرور ملے گا-چاہے حرام سے چاہے حلال سے-لیکن اگر آپ اس کو حرام سے لینے کی کوشش کریں گے تو اللہ آپ کے حلال کی لذت لے لے گا-
کیونکہ وہ شادی سے پہلے سب حرام سے لے چکے ہوتے ہیں،جو بعد میں ان کو مل ہی جانا تھا اس لیے ان کے حلال کی مٹھاس ختم ہو چکی ہوتی ہے-آپ کسی کے ساتھ،بھلے منگیتر کے ساتھ سیل فون پہ انوالوڈ ہیں، تو یاد رکھیں کہ محرم اور نا محرم کے قوانین آپ کی دلیلوں اور حیلوں بہانوں سے بدل نہیں جائیں گے-جو غلط ہے،وہ غلط ہے-آپ جتنا حرام لیں گے اتنا ہی حلال کھوتے جائیں گے-
لیکن اسکے برعکس اگر آپ حرام چھوڑ دیں ،جس چیز سے منع کیا جارہا ہے،اسکو اللہ کے لیے ترک کردیں تو اللہ وہی چیز کچھ ہی عرصے میں آپکو حلال بنا کر دے دیگا-یہ میں نے نہیں کہا،یہ امام ابن القیم نے سات سو برس پہلے کہا تھا
آپ جانتے ہیں اللہ کسی کا کچھ نہیں رکھتا،وہ بہت غیرت والا ہے،آپ جو بھی اسکی راہ میں صدقہ کریں،یا قربانی،تو وہ اسکو کئی گنا برکت دے کرآپکو لوٹا دیتا ہے-اس لیے حرام کو چھوڑ دیں اس یقین کے ساتھ کہ اللہ اسکو حلال بنا کر آپ کو لوٹا دے گا--
No comments:
Post a Comment
سیدنا ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔
لوگوں سے اپنے لۓ کثرت سے احپھی دعائیں کروایا کرو۔ بندہ نہیں جانتا کہ کس کی دعا اس کے حق میں قبول کی جاۓ۔ یا کس کی دعا کی وجہ سے اس پر رحم کیا جاۓ۔
کنزالعمال، (3188)
●موطا امام مالک●
نوٹ: اگر آپ کے پاس اس سلسلہ کا مستند مواد یا کتاب pdf فائل کی شکل میں موجود ہوں تو ہم کوبھیج کرقرآن کریم کی آیت:
(تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى )
(مومنوں کی صفات میں سے ایک صفت یہ ہے کہ وہ) بھلائی اور پرہیزگاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں کا مصداق بنیں،اگر انتظامیہ مناسب خیال کرے تو ان شاءاللہ تعالی اس کو سائٹ پر ڈالا جائےگا۔
★=====★
♥کآپ کی دعاؤں کا طالب♥
⊙ جزاكم الله کل خير واحسن جزاء فی الدنيا والاخرة⊙