♥ہم سے کیا ان کے تزکرے ہوں گے♥

بارگہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں آج کی رات کا تحفہ
اللھم صل علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم

لوگ خوش بخت وہ رہے ہوں گے
حُسنِ نبوی جو دیکھتے ہوں گے
خاکِ پائے نبی کو سب عاشق
اپنی آنکھوں سے چومتے ہوں گے
چاند بدلی میں چھپ گیا ہو گا 
جب وہ گیسو سنوارتے ہوں گے
جب وہ گیسو سنوارتے ہوں گے
دل صحابہ سنبھالتے ہوں گے
 وہ نمازوں میں قبلہ رُو ہو کر
جلوہء یار دیکھتے ہوں گے
 جب وہ پردے سے جھانکتے ہوں گے
یہ نمازوں کو بھولتے ہوں گے
آئینہ تک کے مصطفیٰ والا
تشنگی سب بجھا رہے ہوں گے
کیا مدینے کے راستے ہوں گے
اُنکے نعلین چومتے ہوں گے
اونٹنی وہ براق سے اعلیٰ 
جس پہ سرکار بیٹھتے ہوں گے
اے حلیمہ ! بتا ذرا منظر
جب وہ جھولے میں جھولتے ہوں گے
گود تیری میں سو کے شاہِ جہاں
تیری قسمت جگا رہے ہوں گے
رشکِ افلاک ہے وہ کُٹیا جہاں
آقا بچپن میں کھیلتے ہوں گے
جب سنور کر وہ باغ میں جائیں 
پھول خیرات مانگتے ہوں گے
اُن کے ہاتھوں کا لمس پانے کو
گُلِ رعنا بھی دوڑتے ہوں گے
جوبنِ حُسنِ نرگسیں کیا ہے ؟
اُنکی آنکھوں سے سیکھتے ہوں گے
چاند سورج بھی اُن کی انگلی کے
اک اشارے پہ ناچتے ہوں گے
نہیں منظر وہ بھولنے وال
اجب وہ معراج جا رہے ہوں گے
کیسی عظمت ہے اُن کے قدموں کی
جن کو جبریل چومتے ہوں گے
سب نبی بن کے مقتدی تھے کھڑے
وہ امامت کرا رہے ہوں گے
دیکھ پرواز جانبِ سِدرہ
 دنگ قُدسی بھی رہ گئے ہوں گے
جب وہ سوئے عرش چلے ہوں گے
رشک جبریل کررہے ہوں گے
جن کے ساقی ہوں ساقیء کوثر
روزِ محشر وہ پی رہے ہوں گے
جن کے خوابوں میں آپ آجائیں 
کب وہ خوابوں سے جاگتے هوں گے
نعت جن کی کہے خدا بھی رضا
ہم سے کیا اُنکے تذکرے ہوں گے
صلی اللہ علیہ وسلم 


No comments:

Post a Comment

سیدنا ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔
لوگوں سے اپنے لۓ کثرت سے احپھی دعائیں کروایا کرو۔ بندہ نہیں جانتا کہ کس کی دعا اس کے حق میں قبول کی جاۓ۔ یا کس کی دعا کی وجہ سے اس پر رحم کیا جاۓ۔
کنزالعمال، (3188)
●موطا امام مالک●

نوٹ: اگر آپ کے پاس اس سلسلہ کا مستند مواد یا کتاب pdf فائل کی شکل میں موجود ہوں تو ہم کوبھیج کرقرآن  کریم کی آیت: 

(تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى )
(مومنوں کی صفات میں سے ایک صفت یہ ہے کہ وہ) بھلائی  اور پرہیزگاری  کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں کا مصداق بنیں،اگر انتظامیہ مناسب خیال کرے تو ان شاءاللہ تعالی اس کو سائٹ پر ڈالا جائےگا۔ 

★=====★

♥کآپ کی دعاؤں کا طالب♥


⊙ جزاكم الله کل خير واحسن جزاء فی الدنيا والاخرة⊙