♥دهوکہ♥

کسی صاحب علم نے کیا خوب کہا ہے کہ دھوکے میں بہت جان ہوتی ہے ایک دن پلٹ کر دھوکہ دینے والے کی طرف لوٹتا ہے..
اللّٰہ دلوں کے بہت قر یب رہتا ہے شہ رگ سے بھی زیا دہ قریب اپنے ہر ہر بندے کو ماں سے ستر گنا زیادہ چا ہنے والی ذات سب دیکھ لیتی ہے ..دلوں کے کھوٹ اور میل سب سے واقف ہے.. شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ والدین کی نا فر مانی ہے..
اور کسی کا دل دکھا نا بھی گناہ کبیرہ ہے ..میٹھی چپڑی با توں سے حوا کی بیٹی کو گھیر نے والوں بیوقوف بنانے والوں اور دھوکہ دینے والوں کو یہ بات شاید معلوم نہیں کسی کو دی گئی تکلیف پلٹ کر آپ کے اپنے پیاروں اپنی بیٹیوں ,اپنے گھر کی طرف ضرور آتی ہے..
یہ کا ئنات کا اصول ہے..
اگر آپ حرام میں لذت تلاش کر نے کی کو شش کریں گے تو حلال کے سکھ کو کھو دیں گے..
اور اللّہ حساب لینے میں بہت سخت ہے ..
نگاہیں اسکو پا نہیں سکتیں مگر سب نگا ہیں اسکے احا طہ میں ہیں
حوا کی بیٹی محبت کی مٹی سے گو ندھی گئ ہے التماس ہے سب بنات حوا سے اپنی عصمت کی رکھوالی کیجیئے اللّہ آپکو بہترین بدل دے گا..اپنی رحمت میں چھپا لے گا..جا بجا ہمدردوں کے روپ میں بھیڑیے موجود ہیں جو نہیں جا نتے کسی پا کیزہ کو میلا کرنے سے انکی اپنی چوکھٹ بھی محفوظ نہیں رہے گی...
دعا ہے اللّہ کریم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور بھٹکے ہوؤں کو راہ دکھائے-

♥ آمین یا رب العالمین ♥


﴿ لَّا يَضِلُّ رَبِّي وَلَا يَنسَى ﴾ 
"نہ میرا رب بھٹکتا ہے اور نہ بھولتا ہے" 

(سورة طه:52)

No comments:

Post a Comment

سیدنا ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔
لوگوں سے اپنے لۓ کثرت سے احپھی دعائیں کروایا کرو۔ بندہ نہیں جانتا کہ کس کی دعا اس کے حق میں قبول کی جاۓ۔ یا کس کی دعا کی وجہ سے اس پر رحم کیا جاۓ۔
کنزالعمال، (3188)
●موطا امام مالک●

نوٹ: اگر آپ کے پاس اس سلسلہ کا مستند مواد یا کتاب pdf فائل کی شکل میں موجود ہوں تو ہم کوبھیج کرقرآن  کریم کی آیت: 

(تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى )
(مومنوں کی صفات میں سے ایک صفت یہ ہے کہ وہ) بھلائی  اور پرہیزگاری  کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں کا مصداق بنیں،اگر انتظامیہ مناسب خیال کرے تو ان شاءاللہ تعالی اس کو سائٹ پر ڈالا جائےگا۔ 

★=====★

♥کآپ کی دعاؤں کا طالب♥


⊙ جزاكم الله کل خير واحسن جزاء فی الدنيا والاخرة⊙