♥آپ کے لیے بہترین تحفہ♥
ہر وقت خیال رکھیں کہ دل بول رہا ہے اللّه اللّه اللّه۔ دل کی دھڑکن کو دھڑکن کی بجاے یہ خیال کریں کہ دل بول رہا ہے اللّه اللّه۔ نماز پنجگانہ پڑھیں اور ہر نماز کے بعد کم از کم دو منٹ کے لیے آنکھیں بند کر کے بیٹھ جائیں زبان کو حرکت نہ دیں۔ ذہن سے تمام اچھے برے خیال نکآل دیں اور خیال کریں کہ دل بول رہا ہے اللّه اللہ۔ 9 دن کے اندر اندر دل آپ کو واضح اشارہ دے گا کہ یہ اللّه اللّه کر رہا ہے۔ جب یہ ایک بار اللّه کا ذکر کرنے لگ جاتا ہے تو پھر دنیا کی کوئی طاقت اسے اللّه پاک کا ذکر کرنے سے نہیں روک سکتی نہ آرام، نہ نیند اور نہ ہی موت، مرنے ک بعد بھی یہ اللّه اللّه کر رہا ہو گا ۔ اس کے جسم کو نہ مٹی کھائے گی ۔ نہ کیڑا کھائے گا، بلکہ کفن کا کپڑا بھی خراب نہ ہو گا۔ انشاء اللہ ، اللّه پاک کے حبیب ﷺ کی محبّت بڑھے گی، آخرت کی محبّت بڑھے گی اور دنیا کی محبّت گھٹے گی اللّه پاک کے حبیب ﷺ کا فرمان ہے ایک لمحے کا خیال، فکر اور دھیان کا ذکر 70 سال کی عبادت سے بڑھ کر ہے-
(تفسیر کبیر (عربی) کتاب 1 صفحہ 280)
درود و سلام ان گنت پڑھیں ۔
دل اللّه پاک کے ذکر کے لیےوقف ۔
پیشانی سجدوں کے لیے وقف ۔
زبان درود و سلام کے لیے وقف ۔
جسم اللّه پاک کی مخلوق کی خدمت کے لیے وقف-
●آپ کی دعاؤں کا طلبگار ہوں●
No comments:
Post a Comment
سیدنا ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔
لوگوں سے اپنے لۓ کثرت سے احپھی دعائیں کروایا کرو۔ بندہ نہیں جانتا کہ کس کی دعا اس کے حق میں قبول کی جاۓ۔ یا کس کی دعا کی وجہ سے اس پر رحم کیا جاۓ۔
کنزالعمال، (3188)
●موطا امام مالک●
نوٹ: اگر آپ کے پاس اس سلسلہ کا مستند مواد یا کتاب pdf فائل کی شکل میں موجود ہوں تو ہم کوبھیج کرقرآن کریم کی آیت:
(تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى )
(مومنوں کی صفات میں سے ایک صفت یہ ہے کہ وہ) بھلائی اور پرہیزگاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں کا مصداق بنیں،اگر انتظامیہ مناسب خیال کرے تو ان شاءاللہ تعالی اس کو سائٹ پر ڈالا جائےگا۔
★=====★
♥کآپ کی دعاؤں کا طالب♥
⊙ جزاكم الله کل خير واحسن جزاء فی الدنيا والاخرة⊙