♥سلام♥


♥سلام​♥

مدینے کے آقا سلام علیک
دو عالم کے شاہا سالم علیک


ہے دل میں تمنا مدینے کو آوں
تمہاری غلامی میں عمر بتاوں
بلا لیجئے گا سلام علیک


مدینے کے آقا سلام علیک
دو عالم کے شاہا سالم علیک

مصیبت زدوں کی یہ مشکل ٹلادو
نواسوں کے صدقے میں بگڑی بنادو
ہر اک دل پکارا سلام علیک

مدینے کے آقا سلام علیک
دو عالم کے شاہا سالم علیک

محمد محمد میں کہتا رہوں‌گا
مری جان قربان ان پہ کرونگا
سبھی ان کے شیدا سلام علیک

مدینے کے آقا سلام علیک
دو عالم کے شاہا سالم علیک

مجھے سبز گنبد نظر آرہا ہے
مرا سر ادب سے جھکا جا رہا ہے
جھکا عرش اعلٰی سلام علیک

مدینے کے آقا سلام علیک
دو عالم کے شاہا سالم علیک

خدا کی قسم رب بھی تم پہ فدا ہے
ہراک دل مرارب نہ تم سے جدا ہے
خدا خود پکارا سلام علیک

مدینے کے آقا سلام علیک
دو عالم کے شاہا سالم علیک

فدا ہوجا افضل رسول خدا پر
سنور جائے گا تیرا بگڑا مقدر
وہ ہم سب کے داتا سلام علیک

مدینے کے آقا سلام علیک
دو عالم کے شاہا سالم علیک


★افصل محبوب نگری★

No comments:

Post a Comment

سیدنا ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔
لوگوں سے اپنے لۓ کثرت سے احپھی دعائیں کروایا کرو۔ بندہ نہیں جانتا کہ کس کی دعا اس کے حق میں قبول کی جاۓ۔ یا کس کی دعا کی وجہ سے اس پر رحم کیا جاۓ۔
کنزالعمال، (3188)
●موطا امام مالک●

نوٹ: اگر آپ کے پاس اس سلسلہ کا مستند مواد یا کتاب pdf فائل کی شکل میں موجود ہوں تو ہم کوبھیج کرقرآن  کریم کی آیت: 

(تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى )
(مومنوں کی صفات میں سے ایک صفت یہ ہے کہ وہ) بھلائی  اور پرہیزگاری  کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں کا مصداق بنیں،اگر انتظامیہ مناسب خیال کرے تو ان شاءاللہ تعالی اس کو سائٹ پر ڈالا جائےگا۔ 

★=====★

♥کآپ کی دعاؤں کا طالب♥


⊙ جزاكم الله کل خير واحسن جزاء فی الدنيا والاخرة⊙