علم تصوف بندوں کے اشرف و افضل علوم میں سے ہے ۔ علم توحید کے بعد اس سے زیاده اشرف کوئی نہیں ہے اور یہ علم تصوف شریف نفوس کے ساتھ ہی مناسبت رکہتا ہے۔ .
(. طريق الهجرتين ص 260—26.1).
♥صوفیہ کے اقسام♥
صوفیہ کی تین 3 قسمیں ہیں. (.۱.). صوفیہ اَرزاق ،.(.۲.). صوفیہ رسوم ،.(.۳.). اور صوفیہ حقائق
پہلے دو 2 فریق جو ہیں سنت وفقہ کا علم رکهنے والے لوگ ان کی بدعات کو جانتے ہیں ، اور جہاں تک تعلق صوفیہ حقائق کا تو صوفیہ حقائق وہ لوگ ہیں جن کے سامنے فقہاء ومتکلمین کے سر جهکے ہوئے ہیں اور حقیقت میں صوفیہ حقائق ہی علماء اور حکماء ہیں ۔
. (. شرح منازل السائرين .).
♥صوفیہ و فقراء کے اقسام ابن القیم کے نزدیک♥
پهر ان کی دو 2 قسمیں ہیں صوفیہ اور فقراء پهر اس میں اختلاف ہے کہ صوفیہ کو فقراء پر ترجیح هے یافقراء کو صوفیہ پریا دونوں برابر ہیں ، اس بارے میں تین 3 اقوال ہیں.(.۱.). ایک جماعت نے صوفی کو ترجیح دی اور یہ اکثر اہل عراق کا قول ہے اور صاحب کتاب ، العوارف ، کابهی یہی قول ہے ، اور انہوں نے کہا کہ فقیر کی جہاں انتهاء ہوتی ہے وہاں سے صوفی کی ابتدا ہوتی ہے .(.۲.). ایک جماعت نے فقیر کو ترجیح دی ، اور فقر کو تصوف کا لُب لباب اور ثمره قرار دیا اور اکثر اہل خراسان کاقول ہے .(.۳.). اور ایک جماعت کی رائے یہ ہے کہ فقر اور تصوف ایک ہی چیز ہے ، اور اہل شام کا قول ہے۔
. (. مدارج السالكين ج 2 ص 368.).
♥عارف بالله کی تعریف♥
بعض سلف نے کہا کہ عارف کی نیند بیداری ہوتی ہے ، اس کے سانس تسبیح ہوتی ہے ، اور عارف کی نیند غافل کی نماز سے افضل ہے ،عارف کی نیند بیداری کیوں ہوتی ہے؟ اس لیئے کہ اس کا دل زنده اور بیدار ہوتاہے اور اس کی آنکهیں سوئی ہوتی ہیں اور اس کی روح عرش کے نیچے اپنے رب اور خالق کے سامنے سجده ریز ہوتی ہے جسم اس کا فرش پر ہوتاہے اور دل اس کا عرش کے ارد گرد ہوتا ہے۔
.(مدارج السالكين ج 3 ص 335.)
No comments:
Post a Comment
سیدنا ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔
لوگوں سے اپنے لۓ کثرت سے احپھی دعائیں کروایا کرو۔ بندہ نہیں جانتا کہ کس کی دعا اس کے حق میں قبول کی جاۓ۔ یا کس کی دعا کی وجہ سے اس پر رحم کیا جاۓ۔
کنزالعمال، (3188)
●موطا امام مالک●
نوٹ: اگر آپ کے پاس اس سلسلہ کا مستند مواد یا کتاب pdf فائل کی شکل میں موجود ہوں تو ہم کوبھیج کرقرآن کریم کی آیت:
(تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى )
(مومنوں کی صفات میں سے ایک صفت یہ ہے کہ وہ) بھلائی اور پرہیزگاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں کا مصداق بنیں،اگر انتظامیہ مناسب خیال کرے تو ان شاءاللہ تعالی اس کو سائٹ پر ڈالا جائےگا۔
★=====★
♥کآپ کی دعاؤں کا طالب♥
⊙ جزاكم الله کل خير واحسن جزاء فی الدنيا والاخرة⊙