حضرت جبرائیل علیہ السلام نے بارگاہ نبوی میں عرض کیا کاف اس پر حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا علمت (میں جان گیا )
حضرت جبریل علیہ السلام نے عرض کیا
ھا
فرمایا
علمت
عرض کیا یا فرمایا علمت پھر عرض کیا عین فرمایا علمت عرض کیا صاد فرمایا علمت
حضرت جبرائیل علیہ السلام نے عرض کیا آپ نے تو جان لیا مگر مجھے کچھ خبر نہیں ہوئی کہ اللہ رب العالمین آپ سے کیا فرما رہا ہے
اور آپ کیا سمجھ رہے ہیں اللہ اکبر قربان جاؤں حضور سید المرسلین کے علم مبارک پر
قرآن حکیم میں ایک سو چودہ سورتیں ہیں جن میں سے انتیس سورتوں کا آغاز حروف مقطعات سے ہوا ہے جن کا صحیح مطلب خداوند قدوس اور ہمارے آقا مولی صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کوئی نہیں جانتا
پندرہویں صدی ہجری کا آغاز ہو چکا ہے آج تک کوئی مترجم مفسر محدث محقق مدقق ان حروف مقطعات کا ترجمہ کرنے کا دعویٰ نہیں کر سکا آج تک کوئی بھی قرآن کریم کے علوم کی حد کو نہیں پا سکا تو کون ہے جو صاحب قرآن کے علوم مبارکہ کی حد پا سکے اور یہ فہرست تیار کرنے کا دعویٰ کرے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فلاں شیی کا علم ہے اور فلاں شیئ کا علم نہیں جبکہ حضور سرور کائنات فخر موجودات صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو پڑھانے والا اللہ عزوجل فرماتا ہے
رحمن نے اپنے محبوب کو قرآن سکھایا انسانیت کی جان ( محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) کو پیدا فرمایا ماکان و مایکون کا بیان انہیں سکھایا
پ ۲۷ع ۱۱
قرآن حکیم دوسرے مقام پر فرمایا ہے
اور تمہیں سکھا دیا جو تم نہ جانتے تھے
پ ۵ ع ۱۴
سبحاناللہ قرآنی آیات بینات سے معلوم ہوا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پڑھانے والا خدا ہے اور پڑھنے والا مصطفے علیہ التحیتہ والثناء ہے تو پھر کمی کس علم کی رہ سکتی ہے
No comments:
Post a Comment
سیدنا ابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔
لوگوں سے اپنے لۓ کثرت سے احپھی دعائیں کروایا کرو۔ بندہ نہیں جانتا کہ کس کی دعا اس کے حق میں قبول کی جاۓ۔ یا کس کی دعا کی وجہ سے اس پر رحم کیا جاۓ۔
کنزالعمال، (3188)
●موطا امام مالک●
نوٹ: اگر آپ کے پاس اس سلسلہ کا مستند مواد یا کتاب pdf فائل کی شکل میں موجود ہوں تو ہم کوبھیج کرقرآن کریم کی آیت:
(تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى )
(مومنوں کی صفات میں سے ایک صفت یہ ہے کہ وہ) بھلائی اور پرہیزگاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں کا مصداق بنیں،اگر انتظامیہ مناسب خیال کرے تو ان شاءاللہ تعالی اس کو سائٹ پر ڈالا جائےگا۔
★=====★
♥کآپ کی دعاؤں کا طالب♥
⊙ جزاكم الله کل خير واحسن جزاء فی الدنيا والاخرة⊙